گزشتہ سال دسمبر میں چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس کووِڈ 19 اس وقت 190 سے زائد ممالک اور علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد 37 لاکھ سے بھی زائد ہوگئی جن میں سے 33.39فیصدصحتیاب بھی ہو گئے ہیں
اس وائرس کو ختم کرنے کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے اور واحد سماجی دوری اور لاک ڈاؤن ہے مگر دنیا بھر میں سائنسدان مسلسل ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر ہے ہیں مگر یہ ایک طویل کام ہے تاہم کچھ ممالک میں ویکسینز کا انسانوں پر ٹرائل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیاری، ٹیسٹنگ اور پھر مارکیٹ میں آنے میں کم از کم ایک سے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگے گا
اب تک کورونا وائرس کووِڈ 19 کے سب سے زیادہ مریض امریکا میں سامنے آئے ہیں ۔ امریکا سمیت دنیا بھر میں کورنا وائرس کی تازہ ترین صورتحال آپ نیچے تیار کیے گئے انٹریکٹیو کے ذریعے سمجھ سکتے ہیں۔
کورونا وائرس کس کس ملک میں پھیل چکا ہے اور وہاں کتنے کیسز ہیں؟
No comments:
Post a Comment